مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی شانگہائی سربراہی اجلاس ميں شرکت کے لئے تاجیکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر تاجیکستان کے صدر کی دعوت پر تاجیکستان روانہ ہوگئے ہیں ۔ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ صدر براہیم رئیسی اس سفر میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ تاجیکستان کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ، بجلی ، فلاح و بہبود ،صنعت و قانون اور سیاحت و ثقافتی ورثہ کے وزراء اس سفر میں ایرانی صدر کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے شانگہائی تعاون تنظیم کو تشکیل دیا گیا ۔ چین کے شہر شانگہائی میں سن 1996 میں 5 ممالک روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان اور تاجیکستان کی موجودگی میں یہ تنظیم تشکیل پائي ، پھر ازبکستان بھی اس تنظیم کا رکن بن گيا اور یہ تنظیم 6 ممالک پر مشتمل ہوگئی۔ ایران نے پاکستان اور ہندوستان کے ہمراہ 2004 میں اس تنظیم کی رکنیت کے لئے درخواست پیش کی۔ سن 2005 میں ایران ، پاکستان اور ہندوستان کو اس تنظیم کے مبصر ممالک کی حیثیت سے قبول کرلیا گیا، ہندوستان اور پاکستان کو سن 2017 میں شانگہائي تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی جبکہ ایران کو اس بار رکنیت ملنے کا امکان ہے۔شانگہائي تعاون تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے تمام رکن ممالک کا اتفاق ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ